کارکنوں کی گمشدگی ‘ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،

رینجرز کے نائن زیرو سے گرفتار افراد میں سے 50 افراد کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا‘ان کاکو ئی اتا پتا نہیں چل رہا عدالت بے گناہ کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے ‘ درخواست میں استدعا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کی گمشدگی ‘ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا‘رینجرز کے نائن زیرو سے گرفتار افراد میں سے 50 افراد کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا‘ان کاکو ئی اتا پتا نہیں چل رہا‘ عدالت بے گناہ کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے ‘ درخواست میں استدعا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کو رٹ سے رجوع کر لیا ۔ ایم کیو ایم نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو سے جو افراد گرفتار کیے تھے ان میں سے 50 افراد کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیااور ان کاکو ئی اتا پتا نہیں نہیں ہے ،عدالت سے درخواست ہے کہ ان بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں