چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور ڈپٹی چیئرمین عبدالغفورحیدری کو کامیابی پرڈاکٹرمبشرعالم کی مبارکباد

جمعہ 13 مارچ 2015 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) ورلڈ پیس اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مبشرعالم ، صدر ڈاکٹرمحبوب حسن نظامی، سید زاہد حسین ودیگر نے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور ڈپٹی چیئرمین عبدالغفورحیدری کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہارکیاہے کہ دونوں تجربہ کارسیاستدان ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنابہترین کرداراداکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری اقدارکافروغ خوش آئند ہے، چیئرمین سینیٹ کی بلامقابلہ کامیابی حکومت اور پیپلز پارٹی کی مثبت حکمت عملی ہے، اپوزیشن اور حکومت کی ہم آہنگی سے ملکی ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں ،اب ملک کے عوام بہت جلد مسائل کی دلدل سے نکل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں