لیاری دریا آباد میں پولیس مقابلہ، گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے 2شوٹر مارے گئے

جمعہ 13 مارچ 2015 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) لیاری دریا آباد میں پولیس مقابلہ ہوا،مقابلے میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے 2شوٹر مارے گئے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کلری تھانے کی حدود لیاری دریا آباد پی ایم ٹی والی گلی میں خفیہ اطلاع پر گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، وہاں موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے2شوٹر مارے گئے،ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، ایس ایس پی سٹی فدا حسین نے کہا کہ پولیس نے انٹیلی جینس کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ہے جس میں پولیس مقابلہ ہوا ہے اور لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے 2کارندے جبار الیاس عرف ڈاڈا اور حافظ الیاس عرف چوانی مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان قتل اغواء برائے تاوان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور مارے جانے والے دونوں شوٹر دو درجن سے زائد قتل کی وارداتیں کر چکے ہیں۔پولیس نے واقعے کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں