کراچی:دمام جانیوالے مسافر سے 800 گرام ہیروئن برآمد

جمعہ 13 مارچ 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) کراچی ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے800 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دمام جانے والے مسافر کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ملزم نے مٹھائی کے ڈبے میں 800 گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں