ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے ناقدین کا منہ بند کر دوں گا :محمد عامر

جمعہ 13 مارچ 2015 15:44

ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے ناقدین کا منہ بند کر دوں گا :محمد عامر
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء )5سال کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکر دگی کا مظاہرہ کر کے تنقید کر نے والوں کے منہ بند کر دیں گے ۔ محمد عامر نے ساڑھے چار سال کی طویل پابندی کے بعد کراچی کی ٹیم عمر ایسوسی ایٹ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اور اپنا پہلا میچ سی ڈی اے کے خلاف کھیلا ۔

محمد عامر کی فزیکل فٹنس میں ساڑھے چار سالوں بعد بہت فرق دیکھنے کو آیا ۔

(جاری ہے)

عامر نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باؤلنگ ردھم بنانے کے لیے ایک ٹورنامنٹ درکار ہوگا ۔ قومی فاسٹ باؤلر نے ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر راولپنڈی کرکٹ ٹیم کے کوچ صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ عامر نے طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی کی ہے ، باؤلنگ میں فرق ضرور ہوگا ۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ 2 ستمبر کو جب محمد عامر سے پابندی ہٹے گی تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں ۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں