لیاری کے علاقے سے 2 افراد کی لاشیں ملیبرآ مد
تازہ ترین : 1

لیاری کے علاقے سے 2 افراد کی لاشیں ملیبرآ مد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) لیاری کے علاقے سے جمعہ کی صبح 2 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے دریا آباد سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا اور لاشیں دریا آباد میں پھینک دیں۔ دونوں لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئیں۔ ایم ایل او سول اسپتال کے مطابق دونوں لاشیں جمعہ کی علی الصبح لائی گئی تھیں۔

دونوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا او ران کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ان کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں افراد لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دونوں افراد کی ہلاکت پولیس مقابلے میں ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کے نام جبار اور حافظ چونی بتائے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں سے اسلحہ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 14:57:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں