کراچی ‘الیکشن کمیشن نے نبیل گبول کی خالی کردہ این اے 246 کی خالی نشست کیلئے ضمنی ..
تازہ ترین : 1

کراچی ‘الیکشن کمیشن نے نبیل گبول کی خالی کردہ این اے 246 کی خالی نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)الیکشن کمیشن نے نبیل گبول کے استعفیٰ کے بعد کراچی کے این اے 246 کی خالی نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ 246 کے ضمنی الیکشن کمیشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 17 اور 18 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 19 اور 20 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 اپریل کو آویزاں کی جائے گی۔ حلقہ این اے 246 کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہو گی۔ واضح رہے کہ اس حلقہ سے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گول نے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 14:46:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں