کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہے‘ کراچی سے کشمور تک اغواء کا ایک کیس رہ گیا‘ رینجرز اور پولیس نے بہادری سے مل کر مقابلہ کرتے ہوئے بڑی حد تک کراچی میں جرائم پر قابو پالیا ہے‘ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں آپریشن جاری ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کاپولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں خطاب

جمعہ 13 مارچ 2015 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہے‘ کراچی سے کشمور تک اغواء کا ایک کیس رہ گیا‘ رینجرز اور پولیس نے بہادری سے مل کر مقابلہ کرتے ہوئے بڑی حد تک کراچی میں جرائم پر قابو پالیا ہے‘ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں آپریشن جاری ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں خطاب کررہے تھے۔ 87 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کامیاب ہونے والے 510پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا کامیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں سب انسپکٹرز ‘ اے ایس آئی اور کانسٹیبل شامل تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس شہداء کا معاوضہ دو لاکھ سے بڑھا کر بیس لاکھ کردیا ہے اغواء برائے تاوان ‘ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اور رینجرز مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے رواں سال سندھ پولیس کا بجٹ ساٹھ ارب روپے ہے۔

سندھ میں جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا ہے جس کا سہرا رینجرز اور پولیس کے سر ہے۔ کراچی سے کشمور تک اغواء کا صرف ایک کیس ہے۔ کراچی میں کچھ عرصہ پہلے اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ بہت زیادہ تھی پولیس اور رینجرز کی کوششوں سے حالات میں بہتری آئی ہے پولیس اور رینجرز نے سندھ میں امن قائم کرنے کے لئے قابل فخر اقدامات کئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت دی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں