کراچی میں تیز بارش ، کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے دوافراد جاں بحق
تازہ ترین : 1

کراچی میں تیز بارش ، کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے دوافراد جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)کراچی میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہونے سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، وہیں بارش کے باعث شہر میں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں جبکہ کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کا تعطل بھی ہوا۔

گزشتہ روز موسم گرم رہا اور بارش کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی ہو گئی۔ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔شہر کی سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔ پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکلیں پھسل کر گر گئیں اور موٹرسائیکل سواروں زخمی بھی ہوئے۔ نرسری کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 11:19:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں