ڈی جی رینجرز کی جانب سے وارننگ کے بعد ایم کیو ایم نے نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ..
تازہ ترین : 1
ڈی جی رینجرز کی جانب سے وارننگ کے بعد ایم کیو ایم نے نائن زیرو اور اطراف ..

ڈی جی رینجرز کی جانب سے وارننگ کے بعد ایم کیو ایم نے نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے وارننگ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کے بعد رینجرز کی جانب سے سخت ایکشن کے خدشے کے پیش نظر ایم کیو ایم نے ازخود نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکا چوک اور اردگرد کے علاقوں سے بیریئرز ہٹائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 12/03/2015 - 23:35:10

قارئین کی رائے :

  • faizan.ali turk Says : 13/03/2015 - 12:29:29

    lakin city news waly to kehty hai mqm ne apni madad aap k teht bariar khud hatyae hai kisi k kehny se nahi

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں