دینی مدرسے کے طالبعلم کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونا خوش آئند ہے، بلامقابلہ انتخاب پاکستان کے مثبت سیاسی مستقبل کیلئے نیک شگون ہے ، مولانا تنویر الحق،
دعا ہے کہ نو منتخب سینیٹ کی قیادت استحکام پاکستان اور غریب عوام کے حقوق کیلئے کوشاں رہے گی، حق پرست سینیٹر
جمعرات 12 مارچ 2015 23:10
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے اخبارات کو ایک بیان جاری کیا ہے ،جس میں انہوں نے سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین اور سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میاں رضا ربانی کا بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آئندہ آنیوالے دور میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اتفاق کے ساتھ متحد ہیں۔
جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دینی مدرسے سے فارغ التحصیل طالبعلم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کی دینی مدارس دہشت گردی سے پاک ہیں اور مدارس کا نصاب ایک مولوی کو اس معاشرے کا حصہ بنانے میں اہم کردار رکھتا ہے۔(جاری ہے)
آج ایک دینی مدرسے کے طالبعلم کے اس انتخاب نے مغربی قوتوں کے تمام پروپیگنڈوں کی نفی کردی ہے۔
اور یہ بات ثابت کردی ہے کہ علماء معاشرے کا ایک اہم اور ناقابل ِ فراموش حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کہ بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اس بلامقابلہ انتخاب کی سب سے بھاری قیمت متحدہ قومی موومنٹ نے ادا کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک تعلیم یافتہ اورمہذب کارکن سید وقاص علی شاہ کو شہید کردیا گیا، اس وقت بھی میری آنکھوں کے سامنے معصوم وقاص علی کا چہرہ گھوم رہاہے ، انشاء اللہ اس سمیت تمام حق پرست شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔ اللہ تعالیٰ وقاص شہید کے لواحقین سمیت پوری قوم بالخصوص قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ آخر میں مَیں یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب ایوانِ بالا کو استحکام ِ پاکستان اور اس میں بسنے والی غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی توفیق عطا فرمائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
ح*پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا
ھ*آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے،چیف سیکریٹری سندھ
پ*جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
oایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائوکرنے کا فیصلہ
gکراچی،قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم