گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں14کروڑ76لاکھ ڈالر کااضافہ ریکارڈ

جمعرات 12 مارچ 2015 21:14

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں14کروڑ76لاکھ ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعی سطح16ارب13کروڑ66لاکھ ڈالر سے بڑھکر16ارب28کروڑ42لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق6مارچ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر8کروڑ29لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب92کروڑ94لاکھ ڈالر سے بڑھکر5ارب1کروڑ23لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر6کروڑ47لاکھ ڈالر اضافے سے 11ارب20کروڑ72لاکھ ڈالر اضافے سے11ارب 27کروڑ19لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں