کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

جمعرات 12 مارچ 2015 20:49

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ 11اور 12مارچ 2015ء ہے،وہ صرف اب 16مارچ 2015ء تک بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔اگر بینک کسی وجہ سے اس توسیع کے بعد بل لینے سے گریز کریں تو صارف اس ای میل (Email)[email protected]پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں