کراچی، روبینہ قائم خانی ہالہ میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کل کھلی کچہری ..
تازہ ترین : 1

کراچی، روبینہ قائم خانی ہالہ میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کل کھلی کچہری منعقد کرینگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائم خانی کل( جمعہ) 13 مارچ کو صبح 11 بجے ہالہ میں مخدوم شفیق الزماں آڈیٹوریم میں کھلی کچہری منعقد کرینگی۔کھلی کچہری میں خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں فوری فیصلہ کے جائے گا۔کھلی کچہری میں محکمہ کے تمام افسران بھی موجود ہونگے۔خواتین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انکو درپیش مسائل کے بارے میں وزیر کو آگاہ کریں تاکہ مسائل کے سدِ باب کے لئے فوری کار روائی عمل میں لائی جا سکیں۔

وقت اشاعت : 12/03/2015 - 17:52:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں