کراچی، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کالعدم جماعتوں پر نگاہ رکھی جائے،مولانا مرزا یوسف حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کالعدم جماعتوں پر نگاہ رکھی جائے اور ایسے عناصر جو اس قسم کی کاروائیوں میں ملوث افراد کی حمایت کرتے ہیں ان پر بھی نگاہ رکھی جائے،حکومت اور ریاستی ادارے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،کیونکہ اس وقت پوری قوم کی خواہش ہے کہ یہاں سے دہشت گردی ختم ہو اور امن و امان کی فضاء قائم ہو کیونکہ یہاں بسنے والے تمام طبقات دہشت گردی سے پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ معاشرہ پر امن ہو اور ہر شخص اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگی گزارے اس موقع پر سید علی اوسط ،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا ،مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ پر امن اور متحد رہتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کریں کیونکہ لا قانونیت کی وجہ سے آج دہشت گردی کلچر اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے،جس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں