متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 افراد کے خلاف 26مختلف مقدمات درج کرلیے گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 افراد کے خلاف 26مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، عمر قید کی سزا پانیوالے نادر شاہ اور ولی بابر قتل میں سزائے موت پانے والے فیصل موٹا کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروسے گرفتارافرادکے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیا گیاہے،گرفتارمفرورملزمان کوان کے خلاف پہلے سے قائم مقدمات میں گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ بعض ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے کیے گئے ہیں ۔

حکام کا کہنا تھا کہ عامرخان کیخلاف قانونی کارروائی پرمشاورت جاری ہے،عامرخان کوتاحال پولیس کے حوالے نہیں کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جن افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں فرحان شبیر عرف ملا ، عامر علی عرف سرپٹھا ، فیصل عرف موٹا ، عبید عرف کے ٹو ، ناصر شاہ ولد منور شاہ ، نعمان ولد ایم اسلم ، ندیم احمد ولد مشتاق احمد ، امتیاز حسین ولد شمیم احمد ، ایم جاوید ولد ایم ابراہیم ،سید کاظم رضا ولد سید ناصر رضا ، ایم عامر خان ولد معیز خان ، شہزاد انصاری ولد ، نعمان سائل ولد ایم علی ، سید حسیب ولد مقبول ، ایم عابد ولد نذیر احمد ، ایم زبیر ولد ایم جلیل ، محمود حسین ولد مزمل حسین ، سجاد علی ولد حشمت علی ایم فیضان ولد عبدالخلیل ، ایم وجہیہ الرحمان ولد ایم علی ، ایم آصف ولد صابر حسین ، سید ممتاز حسین ولد جاوید حسین ، ایم شکیل حسین ولد جاوید حسین شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے، رینجرز اہلکار مدعی ہیں۔تمام ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر غیرقانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے الزام میں درج کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں