کراچی ،معمولات زندگی جزوی بحال ،کورنگی میں مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، سویا ڈرائیور جھلس گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے یوم احتجاج کے بعد شہر میں معمولات زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئی ،کورنگی میں مشتعل افراد نے ایک بس کو نذر آتش کر دیاجس میں سویا ڈرائیور جھلس گیا۔گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے محاصرے اور خورشید بیگم سیکریڑٹ پر چھاپے کیخلاف یوم احتجاج کے بعد شہر قائد میں معمولات زندگی جزوی طور پر بحال ہیں ۔

(جاری ہے)

بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپس کھل گئے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں بھی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں ۔ دوسری جانب تاجر برادری نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ نجی سکولوں کے اعلان پر نجی سکول بند رہے تاہم سرکاری سکول میں تدریسی عمل جاری رہا تاہم طلبا کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔ جامعہ کراچی نے بھی بدھ کو ہونیوالے امتحانات ملتوی کر دیئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی صورتحال خراب ہونے سے روزانہ کی اجرت کمانے والے افراد کی زندگی پر اثر پڑتا ہے ادھر کورنگی میں نامعلوم افراد نے کوچ کو آگ لگا دی جس سے بس میں سویا ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں