معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے

جمعرات 12 مارچ 2015 13:42

معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی32ویں سالگرہ منا ئی۔ 12مارچ 1983ء کو پنجاب کے شہر وزیر آبادمیں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 ء میں کیا۔ بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی۔

2004ء میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراسی البم نے ایسی شاندارکامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر سہی جائے نہ۔ پاکستانی بہترین گلوکاروں پر ہمیشہ سے بھارت کی نظر رہی ہے،اپنی فلموں کے لئے بالی ووڈ میں بیسٹ پلے بیک سنگر کی صورت میں عاطف پہلی نظر میں ہی جادو کرگئے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں کسی فلم کو سپر ہٹ کرنا ہو تو عاطف اسلم کی آواز ہی ان کاکام کر جاتی ہے جہاں لاکھ مخالفتوں کے باوجودعاطف کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے، 2011ء میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول“میں کام کیا۔ اسٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا جو اعزاز لیڈ ی گاگا کے پاس تھا وہ بھی عاطف لے اڑے۔مداحوں کے درمیان جانا اور پھر چھا جانا، اس میں ساراکمال عاطف کی سریلی آواز کا نہیں بلکہ سجیلی شخصیت کا بھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں