کراچی : ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ درج

جمعرات 12 مارچ 2015 12:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : کراچی میں گذشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کو دوران ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو گولی مار کے قتل کر دیا گیا تھا، کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ وقاص کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی ، وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ عزیز آباد میں درج کیا گیا ہے. جبکہ نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے افراد سے متعلق کراچی کے چیف پولیس کا کہنا تھا کہ ان افراد تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کے لیے ان سے متعلق تفصیلات جمع کر کے کرمنل ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم ابھی رینجرز نے ملزمان کی حوالگی پولیس کو نہیں دی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں