سرفراز احمد کا جادو چل گیا، ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا
تازہ ترین : 1
سرفراز احمد کا جادو چل گیا، ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی خواہش کا ..

سرفراز احمد کا جادو چل گیا، ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) سرفراز احمد کی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ’پریم اکاﺅنٹ‘ بھی کھل گیاہے اور اداکارہ نیلم منیر نے شرماتے شرماتے اپنی پسند کا اظہار کردیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ماڈل اور اداکارہ نیلم منیر کاکہناتھاکہ سچ مچ کی شادی تاحال نہیں ہوئی ،انڈسٹری میں بیشترادکاراﺅں نے شادی کرلی لیکن اگر کوئی اچھی لڑکی ہے تواُسے گھومنے پھرنے دیں ، کوئی مل جائے توکیا پتہ ، شادی کرلوں ۔

ایک سوال کے جواب میں نیلم حسین کاکہناتھاکہ چند پلیئرز کی وجہ سے کرکٹ دیکھتی ہوں ، بلکہ ایک ہی ہے ، سکرین پر چار پانچ کھلاڑیوں کو دیکھا، کون ہے وہ اس سوال کا جواب رہنے دیں ، لوگ پتہ نہیں کیا سمجھیں گے ، سب کو پتہ ہے کہ سرفراز اچھاہے اور وہ بھی اس کی تائید کرتی ہیں ۔ پروگرام کے میربان عمرشریف کاکہناتھاکہ سرفراز کا اکاﺅٹ بھی کھل گیا، لڑکیاں پسند کرنے لگیں ، انڈیا نے بھی بہت چلایاکہ سرفرا ز کبھی دھوکہ نہیں دے گا جواچھی بات ہے ۔

وقت اشاعت : 12/03/2015 - 11:53:42

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں