پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی اور دیگر کی میاں رضاربانی کو مبارکباد ..
تازہ ترین : 1

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی اور دیگر کی میاں رضاربانی کو مبارکباد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی و اراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل ،ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹرمیاں رضا ربانی کو سینیٹ آف پاکستان کا چیئرمین نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا جانا اور حکمران ن لیگ کی طرف سے اس فیصلے کی تائید اور دیگر پارلیمانی پارٹیوں کی طرف سے حمایت ملک میں سیاسی و جمہوری نظام اور سیاسی کارکنوں کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر رضا ربانی نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور مارشل لا ئی آمریت کے خاتمے کیلئے بیش بہا جدوجہد کی ہے اور قربانیاں دی ہیں ان کی سینیٹ چیئرمین کیلئے نامزدگی سیاسی کارکن کی جدوجہد کا اعتراف ہے ۔سینیٹر رضا ربانی نے ملک بھر کے محنت کشوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی اور ان کے حق کے لئے بھی جدوجہد کی اور ان کے حق میں قانون سازی کی اور ملک میں ہونے والی نجکاری کے خلاف بھی عملی جدوجہد کی۔ انہوں نے سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین کے عہدے پر نامزد کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں نوازشریف اور تمام پارلیمانی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 23:32:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں