ٓسندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ہونے والاسینئر ڈائر یکٹر ز کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا
بدھ 11 مارچ 2015 23:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ثاقب سومرو کی جانب سے طلب کردہ سینئر ڈائر یکٹر ز اور ڈی ڈی اوز کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ۔اجلاس 2بجے طلب کیا گیا تھا جوکہ پہلے مرحے میں ڈیرھ گھنٹہ تاخیر سے میٹروپولیٹن کمشنر مسعود عالم ،فنانشیل ایڈوائزر آفاق سعید ،سینئر ڈائر یکٹر HRMشعیب وقار کی موجودگی میں اجلاس چکایا جس میں سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ،لیبر ڈویژن کے انچارج مسرور احمد ،ارشد ملک کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) عبد المتین بیگ نے ملازمین کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ۔
اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی ثاقب سومرو اجلاس میں پہنچ گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے سجن یونین (سی بی اے) کے صدر سید ذوالفقار شاہ کو اپنے تحفظات پیش کرنے کی دعوت دی سید ذوالفقار شاہ نے بتایا کہ سندھ بینک کی برانچیں بہت کم ہیں اور زیادہ تر برانچیں ایک کمرے پر مشتمل ہیں جہاں سہولتوں کا فقدان ہے ۔
لیاری ،وارنگی ،بلدیہ ٹاؤنز کی حدود میں کوئی برانچ موجود نہیں ہے ۔ملازمین کی اکثریت نے فلیکسی لون لیا ہوا ہے جسکی اقساط جمع نہ ہونے پر ملازمین کے خلاف HBLقانونی کاروائی کر سکتا ہے لہٰذا ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے جبکہ مسرور احمد ،ارشد ملک نے بتایا کہ پہلے سندھ حکومت کے محکموں کے ملازمین اکاؤنٹ کھلوائیں گے ۔عبد المتین بیگ نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے اس پر ایڈمنسٹریٹر صاحب نے سندھ بینک کے احکام کو ہدایت دی کہ وہ فنانشیل ایڈوائزر اور میٹروپولیٹن کمشنر کی موجودگی میں یونین رہنماؤں سے مذاکرات کرکے انہیں تحفظات دور کریں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے
معروف اداکار لطیف کپاڈیہ کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان
سندھ میں ایسٹر پر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب