پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہفتہ 14مارچ کو سہہ پہر 3بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ..
تازہ ترین : 1

پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہفتہ 14مارچ کو سہہ پہر 3بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا ، سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی،

اجلاس میں 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کی تیاریوں اور انتظامات پر غور و خوض کیا جائیگا

کراچی (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے اعلان کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہفتہ 14مارچ کو سہہ پہر 3بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے۔اجلاس میں 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کی تیاریوں اور انتظامات پر غور و خوض کیا جائیگا اور 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 23:20:27

اپنی رائے کا اظہار کریں