شہری اپنا کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں، غلام قادرتھیبو،

عوام کسی بھی قسم کی دھمکی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں،ایڈیشنل آئی جی کراچی

بدھ 11 مارچ 2015 22:47

کراچی(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے شہریوں سے معمولات زندگی بحال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبونے کہاکہ شہری اپنا کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ پولیس عوام کے جان و مال کوتحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی دھمکی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں