عورت کی کامیابی کیلئے ذرائع ابلاغ انتہائی مثبت کردار ادا کرسکتا ہے ،مقررین،

الیکٹرانک میڈیا پر خواتین کے مسائل کو مناسب وقت نہیں دیا جارہا ،سوشل میڈیا بہت اچھا ذریعہ ہے ہم اپنی آواز وہاں بلند کریں،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خطاب

بدھ 11 مارچ 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) عورت کی کامیابی کیلئے ذرائع ابلاغ انتہائی مثبت کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا پر خواتین کے مسائل کو مناسب وقت نہیں دیا جارہا تو اس کے لئے سوشل میڈیا بہت اچھا ذریعہ بن چکا ہے کہ ہم اپنی آواز وہاں بلند کریں۔ یہ بات مقررین نے اداراہ تعلیم وآگہی اور اے ورلڈ ایٹ اسکول کی جانب سے مقامی ہوٹل میں خواتین کاعالمی دن کی نسبت سے ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مذاکرے کے شرکاء نے خواتین کے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں مردوں کی بھی نمائندگی کی ضرورت پر زور دیا ، ان کا کہنا تھا ویمن رائٹس صرف خواتین کے حقوق نہیں ہیں حقیقت میں تو یہ انسانی حقوق ہیں۔مقررین میں اسٹینڈرڈ چارٹردبینک کی مریم سومرو ، این ڈی ٹی وی سے یسریٰ عسکری ، بولو بھی سے غوثیہ راشد،آئی ایم کراچی سے وجیہہ نقوی اور ڈیجیٹل رائٹس فار ایجوکیشن کی رفیعہ شیخ شامل تھیں۔

(جاری ہے)

شرکاء نے معاشرے میں موجو د خواتین کے استحصال پر بات کی ، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے ایک عورت کی کسی کامیابی کو عورت کی کامیابی کہہ کر کیوں محدود کر دیا جاتا ہے ، جب ایک مرد کی کامیابی ملک کی کامیابی ہوتی ہے تو عورت کی کامیابی بھی ملک کی کامیابی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کو مساوی حقوق دینے کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی یہ صرف عورت کا کسی خاص طقبے کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس سلسلے میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے لئے آسکر جیتنے والی شرمین عبید چنائے کو صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہ خواتین کو مواقع میسر ہوں تو وہ بھی یکساں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں ملالہ یوسف زئی، ثمینہ بیگ اور نسیم حمید کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں