کراچی، نوجوان نسل کو سیرت النبی اورخلفاء راشدین کی حیات مبارکہ سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے،راوٴاشتیاق احمد

بدھ 11 مارچ 2015 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹرراوٴاشتیاق احمدنے چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم سے حضوررﷺ اورخلفاء راشدین کے ابواب کے اخرا ج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم کوایسے اقدامات سے گریزکرناچاہئے جس سے کروڑوں عوام کی دل شکنی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نصاب میں شامل کئے ملالہ یوسف اورمتنازعہ مضامین کوخارج کیا جائے ورنہ شدیدعوامی ردعمل کاسامناکرناپڑے گا۔انہوں نے کہا نوجوان نسل کو سیرت النبی اورخلفاء راشدین کی حیات مبارکہ سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔وہ منہاج سیکریٹریٹ میں یوتھ کراچی کے صدرفاروق شیخ اور دیگرذمہ داران سے گفتگوکررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں