سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب سے مک مکا کی سیاست کھل کر بے نقاب ہو گئی ہے، نجیب ہارون رہنماء تحریک انصاف سندھ

بدھ 11 مارچ 2015 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدرمحمد نجیب ہارون نے پلول ہاوس سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک سے گیس کے نرخ میں اضافہ کرنے کا حکومتی فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے اور سینٹ کے انتخابات پر کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ میں خرچ کی جانے والی رقم کی وصولی کا گھٹیا طریقہ ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکیِ میں پس رہے ہیں اور آج تک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی اور نا ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی فرق پڑا۔

محمدنجیب ہارون نے مزید کہا کہ سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں جس مفاہمت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے مک مکا کی سیاست کھل کر بے نقاب ہو گی ہے اور عوام کے سامنے پی پی پی اور پی ایم ایل (ن)کے گھٹ جوڑکا راز فاش ہو گیا ہے کہ بظاہر آپس میں لڑنے والے سیاستدان دراصل اندر سے ایک ہیں اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر وہ ہر قسم کی مفاہمت کر لیتے ہیں مگر عوام کی بہلائی کے لیے ان کے پاس نا تو وقت ہوتا ہے اور نا ہی وہ عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد نجیب ہارون نے مزید کہا کہ عوام کو اب اپنے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہونا ہوگا اور اگر حکومت نے گیس اور CNG کی قیمت میں اضافہ کیا تو PTIاس کی بھرپور مخالفت کرے گی اور عوام کے حق کی خاطر ہر طرح کی مزاہمت کرے گی ، پاکستا ن تحریک انصاف حکومت سے کرایوں اور مہنگائی میں فوری کمی کا مطالبہ کرتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں