نائن زیروپر چھاپے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعدادمکہ چوک پرجمع ہوگئی

بدھ 11 مارچ 2015 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے مرکز نائن زیروپر چھاپے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ایک بڑی تعدادمکہ چوک پرجمع ہوگئی اور احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متحدہ کا ایک کارکن وقاص شاہ جاں بحق جبکہ نجی ٹی وی کا کیمرا مین زخمی ہوگیا۔نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کیخلاف ایم کیو ایم نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے کارکنان اور ارکان اسمبلی مکہ چوک پر جمع ہوئے۔ مرکز جانے کی کوشش کی لیکن رینجرز نے آگے جانے سے روکا دیا جس پر کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔احتجاج کے دوران علاقہ ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔ واقعے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایم کیو ایم کارکن وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نجی ٹی وی کا کمیرہ مین زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں