آئندہ ماہ پھر پیٹرول کا بحران پیدا ہو سکتا ہے،پی ایس او کی وارننگ

بدھ 11 مارچ 2015 17:14

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی کو خط لکھ دیا ہے کہ پاورسیکٹر اپنے ذمہ 191ارب 20کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگیاں یقینی بنائے ورنہ پٹرول اورفرنس آئل کابحران پیداہوجائیگا۔ پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی سے درخواست کی ہے کہ اس کے بقایاجات کی ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں۔ ایسا نہ ہونے پراگلے ماہ کے آخر یا مئی میں پٹرول بحران پیداہونے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی کے نام خط میں کہاہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے پرپٹرول بحران ٹھیک ایسا ہی ہوگا کہ جیساجنوری 2015میں آیا تھا۔ پی ایس او نے پٹرولیم، پانی وبجلی اور خزانہ کے سیکرٹریوں سمیت ڈائریکٹر جنرل آئل، ایم ڈی پیپکو اور چیف فنانشل آفیسر پیپکو کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ 191ارب 20کروڑ روپے کے بقایا جات میں 56ارب 20کروڑ روپے کے لیٹ پیمنٹ چارجز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں