جماعت میں مجرم تھے تو آگے پیچھے ہوجاتے نائن زیرو نہ آتے ،الطاف حسین

بدھ 11 مارچ 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود بتادینا چاہیے تھا ۔دہشت گردی پر ایم کیو ایم کی زیروٹالرنس ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جانے انجانے میں غلطیاں ہوجاتی ہیں اور کارکنوں سے غلطیاں ہوگئیں لیکن اگر کچھ کیا تھا تو آگے پیچھے ہوجاتے نائن زیرو نہ آتے ،نائن زیرو کو مصیبت میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی ۔الطاف حسین نے کہا کہ میں بھی تو اتنے عرصے سے برطانیہ میں رہ رہا ہوں ۔نائن زیرو نہ آتے دنیا پڑی ہے آگے پیچھے ہوجاتے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں