شرپسندی پھیلانے والے افراد کو فوری گرفتارکیا جائے، عوام کاروبار زندگی جاری رکھیں، تحفظ فراہم کیا جائیگا، ،ڈی جی رینجرزسندھ

بدھ 11 مارچ 2015 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے شہر میں دکانیں بند کرانے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری کے احکامات کرتے ہوئے جاری کرتے ہوئے عوام سے کاروبار زندگی جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اورکہاہے کہ عوام اپنے معمولات زندگی جاری رکھیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔جبکہ سندھ رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف دفاتر پر کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت بھی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاکستان رینجرزسندھ بلال اکبرنے بدھ کی علی الصبح ایم کیوایم کے مرکز90پر پر سرچ آپریشن کے بعد احتجاج کے دوران دکانیں بند کرانے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان رینجرز نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نائن زیرو کے اطراف دفاتر سے حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ولی خان بابر کے قتل میں ملوث فیصل موٹا کو نائن زیرو سے حراست میں لیا گیا ہے۔ جسے عدالت سے موت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ فرحان شبیر، عامر، نادر اور عبید کے ٹو بھی رینجرز کی حراست میں ہیں۔ ملزم نادر13 سال قید کاٹ چکا ہے اور سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران صولت مرزا کے دست راست منہاج قاضی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ زیر حراست رنچھورلائن سیکٹر انچارج عامر پر سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں