کراچی ، مختلف علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر شہر میں پولیس اور رینجرز فلیگ مارچ
تازہ ترین : 1

کراچی ، مختلف علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر شہر میں پولیس اور رینجرز فلیگ مارچ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر شہر میں پولیس اور رینجرز فلیگ مارچ کیا، بدھ کو نائن زیرو پر چھاپے کے بعد کشیدہ صورتحال پر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا، پولیس حکام کی طرف سے کہا گیا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، کراچی کے شہری معمولات زندگی بحال رکھیں، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے موجود ہے، شہر کا امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، شہر میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، کسی بھی دھمکی ملنے کی صورت میں شہری فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں ان کو سزا دیں گے۔(اح)

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 16:00:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں