رینجرز نے نہ سارہ اسلم کے گھر پر چھاپہ مارا، نہ وقاص شاہ کو ہماری گولی لگی، وقاص شاہ کوٹی ٹی پستول کی گولی لگی، رینجرز ٹی ٹی پستول استعمال نہیں کرتی،ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبرکی میڈیاسے گفتگو

بدھ 11 مارچ 2015 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز نے نہ سارہ اسلم کے گھر پر چھاپہ مارا، نہ وقاص شاہ کو ہماری گولی لگی، وقاص شاہ کوٹی ٹی پستول کی گولی لگی، رینجرز ٹی ٹی پستول استعمال نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے میجر بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کسی مخصوص گروپ کے خلاف نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو قریب سے گولی لگی، انہیں ٹی ٹی پستول کی گولی لگی جو رینجرز استعمال نہیں کرتی، سائرہ اسلم کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے ایم کیو ایم جھوت بول رہی ہے، رینجرز نے سائرہ اسلم کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں