کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے مرکز پر رینجرز چھاپے کے بعد رد عمل ..
تازہ ترین : 1

کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے مرکز پر رینجرز چھاپے کے بعد رد عمل میں 4 اہم سوالات کھڑے کر دئیے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء): پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے رد عمل میں 4 اہم سوالات کھڑے کر دئی ہیں، پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ولی بابر کا قاتل فیصل موٹا نائن زیرو میں کیا کر رہا تھا، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان فیصل موٹا کی حفاظت کیوں کر رہے تھے، نیٹو کا اسلحہ نائن زیرو میں کہاں سے اور کیسے آیا اور ہر مجرمانہ سرگرمی کا نقطہ محض ایم کیو ایم کے گرد ہی کیوں گھومتا ہے. یہ وہ 4 سوالات ہیں جن کو پی ٹی آئی کراچی نے کھڑے کیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز کے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران پکڑے جانے والے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 15:26:34

قارئین کی رائے :

  • فر حا ن ا حمد کی رائے : 11/03/2015 - 16:26:08

    ا یم کیو ایم کی پوری قیادت کو لٹکا دینا چاہیے

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں