کراچی : ملک میں کوئی آئین نہیں ہے ، ایک کی غلطی کی سزا پوری جماعت کونہیں دی جائے، الطاف حسین

بدھ 11 مارچ 2015 14:25

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015ء) :: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی بھی آئین موجود نہیں ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جس سے دشمنی ہوتی ہے اس سے منشیات بر آمد کروا لی جاتی ہیں کسی سیک کی غلطی کے لیے پوری جماعت کو مشکل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی حق کی بات کرنے والا نہیں ہے پاکستان میں دستور لکھا ہوا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جاتا ، الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں تو لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر ہی قتل کر دیا جاتا ہے اور ان ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو کوئی بھی پکڑنے والا نہیں ہے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں