سابق ایم ڈی کراچی الیکٹرک کمپنی شاہد حامد کے قتل میں سزا پانے والے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کی درخواست عدالت کو موصول

بدھ 11 مارچ 2015 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سابق ایم ڈی کراچی الیکٹرک کمپنی ( کے اے سی ) شاہد حامد کے قتل کے الزام میں سزا پانے والے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کی درخواست عدالت کو موصول ہو گئی ۔ رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل نے درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کیس میں سزا پانے والے مجرم صولت مرزا کے ڈیٹھ وارنٹ کے لئے جیل حکام نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر جیل حکام نے عدالت سے رابطہ کیا ہے کہ صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد ہو چکی ہے لحاظہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں صولت مرزا کو سابق ایم ڈی کے ۔

ای ۔ اے شاہد حامد کے قتل کے الزام میں عدالت سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کو مچھ جیل سے کراچی لایا گیا ہے اور صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد ہو چکی ہے لحاظہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں