آج تک کسی سیاسی جماعت کے سر براہ کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا ، میرے گھر پر 100 سے ..
تازہ ترین : 1
آج تک کسی سیاسی جماعت کے سر براہ کے گھر  پر چھاپہ نہیں مارا گیا ، میرے ..

آج تک کسی سیاسی جماعت کے سر براہ کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا ، میرے گھر پر 100 سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء):: کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر پر چھاپے اور گرفتاریوں پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ آج تک کیس بھی سیاسی پارٹی کے سربراہ کے گھر چھاپے نہیں مارے گئے لیکن 1999 ء سے لے کر اب تک میرے گھر پر 100 سے زائد چھاپے مارے گئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو بغیر کسی وارنٹ اقور جرم کے گرفتار کیا جا رہا ہے ووٹوں کے اعتبار سے ایم کیو ایم تیسری بڑی جماعت ہے لیکن ہم پر ظلم کیا جا رہا ہے، کہا گیا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے لیے آپریشن کیا جائے گا لیکن یہاں تو ایم کیو ایم کے کارکنان کو پریشان کیا جا رہا ہے، چھاپے کے دوران نائن زیرو کے اطراف میں سے رینجرز کو جو بھی نوجوان ملا اس کو بغیر کسی وارنٹ گرفتار کر کے لے گئے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 13:32:19

اپنی رائے کا اظہار کریں