شہر کا امن خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی جی رینجرز
تازہ ترین : 1

شہر کا امن خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی جی رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) شہر میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈی جی رینجرز نے اہم احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی قسم کی دھمکی ملنے پر فورا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں۔ شہریوں کی زندگی کو متاثر کرنے والے شرپسندوں کیخلاف فوری کاروائی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ شہر کا امن خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی سلسہ میں اورنگی ٹاون میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 13:27:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں