کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق،5زخمی

بدھ 11 مارچ 2015 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اے آیس آئی ریاست، ہیڈ کانسٹیبل سعید اور پولیس کانسٹیبل راشد شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد چار تھی اور وہ 2 موٹرسائیکلز پر سوار تھے۔ ایک اور واقعے میں پاکستان چوک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار شکیل جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی میں ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں