کراچی : ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیت گئے افراد کون تھے، کرنل طاہر نے بتا دیا

بدھ 11 مارچ 2015 11:25

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : کارچی میں آج صبح رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے مرکزی ایریا نائن زیرو اور ان کے اطراف پر چھاپہ مار گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ، رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 6 سے 7 ملزمان ہیں جن کا کرمنل ریکارڈ بھی ہمارے پاس موجود ہے ان میں سے کچھ کو عمر قید کیسزائیں دی گئی تھیں لیکن وہ جیل کی بجائے یہاں پائے گئے ہیں. کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ باقی 10 سے 15 گرفتار شدگان کو شکوک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ان سے تفتیش کی جائے گی اور اگر ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہ ہوا تو ان کو چھوڑ دیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں