سندھ یونائٹیڈ پارٹی کا سینٹ میں صوبوں کے غیرمقامی افراد کوسینیٹرمنتخب کرانے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان،

سینٹ صوبوں کا نمائندہ ہاوٴس ہے،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ نون اورایم کیوایم نے اسی صوبے کی بجائے غیرمقامی افراد کوسینیٹرمنتخب کرایا جوخلاف قانون ہے، جلال محمود شاہ

منگل 10 مارچ 2015 23:41

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینٹ میں صوبوں کے غیرمقامی افراد کوسینیٹرمنتخب کرانے ، بحریہ فانڈیشن کو صوبہ سندھ کی زمین مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد اورفاٹا کی سینٹ نمائندگی کو بھی چیلنج کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پر اپنی رہائشگاہ حیدر منزل پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سینٹ صوبوں کا نمائندہ ہاوٴس ہے،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ نون اورایم کیوایم نے اسی صوبے کی بجائے غیرمقامی افراد کوسینیٹرمنتخب کرایا جوخلاف قانون ہے،رحمن ملک ،فاروق ایچ نائیک ،نہال ہاشمی ،راحیلہ مگسی ،میاں عتیق جن صوبوں سے منتخب ہوئے وہ اس صوبے سے تعلق نہیں رکھتے ،ان سینٹرز کے خلاف نااہلی کی پٹیشن دائرکی جائے گی،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اورفاٹاصوبے نہیں ہیں اس لیے وہاں سینٹ الیکشن بھی خلاف آئین ہیں ،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک صوبہ کی واضح اکثریت کے باعث ملک میں ایوان بالا کی اہمیت ہے لیکن اگر صوبوں کو نمائندگی دینے کے بجائے اہمیت کے حامل ان اہم ترین عہدوں پر بھی مفاہمت کی خاطر دیگر صوبوں کو لاکر بٹھایا جائے تو وہ صوبوں کی درست نمائندگی نہیں کر سکتے، ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سندھ میں خراب گورننس سمیت صوبے کی زمین سستے داموں ایک مخصوص گروپ کوفروخت کرنے کے خلاف آئندہ ماہ سے تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئندہ ماہ 26 اپریل کوجی ایم سید مرحوم کی برسی کراچی میں منانے کے شیڈول کا بھی اعلان کیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرپشن کی انتہا ہے لیکن سندھ میں تو حکومت نے تمام حدیں عبور کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں