حق پرست نمائندے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ،سیف الدین خالد

منگل 10 مارچ 2015 23:31

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہاہے کہ حق پرست نمائندے قائدتحریک کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب PS-94میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حق پرست نمائندوں کی اولین ترجیح ہے لہذا انتظامیہ بلدیہ غربی صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تمام افسران وعملہ اپنے فرائض پوری دیانت داری سے انجام دیں جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست نمائندے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت ،تعلیم اور کھیل کود کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد میں مصروف عمل ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے گھروں کا کچرہ مقررہ مقامات پر ڈالیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں