کراچی ،پولیس نے غیر ملکیوں سمیت 128 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

منگل 10 مارچ 2015 23:31

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پولیس نے مقابلوں اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران غیر ملکیوں سمیت 128 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 4 مقابلوں اور درجنوں چھاپہ مارکارروائیوں ے دوران مجموعی طور پر 128 ملزمان و گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24 پستول، ایک ہزار 610 کلو گرام چرس اور شراب ی 3 بوتلیں برآمد ر لیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں قتل، چوری و ڈکیتی اور منشیات کی فروخت سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق افغانستان سے ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبورکرکے آئے اور پاکستان میں ہی رہائش اختیاکر ر لی تھی، پکڑے جانے والے غیر ملکیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں