بلدیہ وسطی کی حدود جاری صفا ئی مہم اس انداز میں چلائی جائے کے رہا ئش پزیر لوگوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آسکے،ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی

منگل 10 مارچ 2015 23:02

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی کمال احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کی حدود جاری صفا ئی مہم اس انداز میں چلائی جائے کے رہا ئش پزیر لوگوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول مئیسر آسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی میں جاری صفا ئی مہم کے حوالے سے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کمال مصطفی ،ناصر خان ،تسلیم بیگ ، ندیم حیدر، جنید اللہ، ندیم احمدو دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔

ایڈمنسٹر یٹر کمال احمد نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مہم کے دوران اندرونی گلیوں ،سٹرکوں ،مین شاہراہوں کے سا تھ سا تھ گرین بیلٹوں پر بھی خصو صی توجہ دی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں