جمشید زون بلدیہ شرقی کے ڈرائیوریوں کی گرفتاری کے خلاف جمشید زون میں کچرہ گاڑیاں کھڑی کردی گئی ۔کل بھی کام بند رہے گا

منگل 10 مارچ 2015 22:57

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) جمشید زون بلدیہ شرقی کے پانچ ڈرائیورں کی انتظامیہ کے اعلان کردہ GTSمیں کچرہ ڈالنے کے دوران ڈپٹی کمشنر کورنگی کے حکم پر تھانہ انڈسٹریل ایریا کورنگی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدبطور احتجاج آج جمشید زون میں صفائی ستھرائی اور کچرہ ٹھکانے لگانے کا کام مکمل طور پر بند رہا۔ ڈرائیور محمد اسمعیل،عارف ندیم ،محمد منیر،سیف الرحمن اور پرویز لرزر کو صبح ساڑھے 10بجے سے رات 2بجے تک تھانہ انڈیسٹریل ایریا کورنگی کے لاک اپ میں رکھا گیا۔

جہاں یونین رہنماؤں ملک نواز، گل اسلام ،غلام مصطفی ،محمد علی ،تقی بھائی، موٹروہیکل انسپکٹر شاہد سلطان اور دیگر کی کوششوں سے رات گئے ڈرائیوروں کو رہائی ملی۔ جس پر آج صبح جمشید زون میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ای فضل محمود گل،ڈائریکٹر اقبال کامریڈ ڈپٹی ڈائر یکٹر ہیلتھ زاہد حسین جعفری نے یونین رہنماؤں ملک نواز ،جلام مصطفی سے مذاکرات کیے اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی جانب سے معطل کردہ پانچوں ملازمین کی بحالی اور GTSکے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کا اجازت نامہ نہ ملنے تک کام بند رکھنے کا اعلان یونین رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ۔

اس پر SEفضل محمود گل نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کردی لیکن یونین رہنماؤں کی تحریری طور پر بحالی لیٹر اور GTSکا اجازت نامہ نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں