حکومت اورانتظامیہ پختوبستوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے، شیرخان آکاخیل

منگل 10 مارچ 2015 22:47

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع شرقی کے قائم مقام صدرشیرخان آکاخیل نے کہا ہے کہ حکومت اورانتظامیہ پختوبستوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرملک میں آئین وقانون کے تحت برابری کے بنیاد پرسہولتیں پانی کی پراہمی ونگاسی آب،صحت صفائی،بینادی تعلیم،ناصرایجویشن سینٹرکے قریب بالائی گزرگاہ،نادرہ آفس،سڑکوں کی تعمیرومرمت اوارہ کتوں اورمچروں اورمکوں کے اسپرے ودیگرمراعات فراہم کریں اورنہ اے این پی اورسندھ میں آباد پختون کے سخت ردعمل کاسامناکرنے تیاررہے ۔

کراچی پولیس کی کرپٹ اوربدعنواعناصرپارٹی کے بے گناہ کارکنان کو قیدوبندان پرجوٹھے مقدمات قائم کرنے اور شہادت سے خوف زدہ کرکے ہراسہ کیاجارہاہے۔ باچاخان کے پیروکارعدم تشدد پر کاربندرہے ملک وقوم کیلئے ہرطرح کی قربانیوں کیلئے تیارہیں۔

(جاری ہے)

نادرہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پختون کو سخت پریشانی کے عالم میں زندگی بسرکررہے ہیں۔نادرہ کے کرپٹ اوربندعنوان عناصرنے مظلوم پختونوں کی زندگی اجرن بنارکھی ہیں۔

پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں میں پاکستان کے قومی شناخت معمہ بن گیا۔اے این پی نادرہ سمیت تمام اداروں کوخبردارکرتی ہیں کہ وہ ناجائز طریقوں سے پارٹی کارکنان اوربے گناہ پختونوں کو ہراسہ کرنے کاسلسلہ بندکریں ورنہ وہ خود ذمہ دارہونگے۔پختون بحیثیت قوم آفغان ہے پاکستان میں ہونے کی وجہ سے اپنے قوم سے لاتعلق تو نہیں رہے سکتاہیں ۔وہ محمدحسین کی رہائش گاہ پرضلعی کابینہ اورمجلس عامہ سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں صوبائی نائب صدرسائیں علاؤلدین آغا، کلچرسیکریٹری نوراللہ اچکزئی ،سنٹرل کمیٹی کے رکن سیدثناء اللہ آغا،ضلعی جنرل سیکریٹری زورطلب خان،عبدالوسع ترین،انورزیب خان،گل خان ناصر،صالح داد خان،رؤف خان ،یونس خان،اسماعیل خان آکاخیل،سفیرخان محسود،عمرباچہ،یاسین اللہ خان،سمیع اللہ خان،بلال آغا،سیدفاروق آغا،میاتاج بونیری،شازرین وردگ،ودیگرنے شرکت اورخطاب کیا۔

اجلاس میں رؤف خان ،اورمصطفی خان کونائب صدور سیدعظیم شاہ کوسیکریٹری اطلاعات منتخب کرنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں سہراب گوٹھ وارڈکے سینئرنائب صدرعلی بابااورڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہرخان کوجدہ ہوٹل سے صبح کاناشتہ کرتے ہوئے گرفتارکرکے جوٹھے ایف آئی آرمیں ملوث کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پولیس جرئم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن جاری رکیں ۔مگراپریشن کے آڑمیں پارٹی کے بے گناہ کارکنوں پرجوٹھے مقدمات درج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شیرخان آکاخیل نے کہاکہ اے این پی ملک میں پارٹی کارکنوں اوربے گناہ پختونوں کے مفادات کی تحفظ کریں گی اور پرکسی صورت میں ان پر ظلم ودستم برداشت نہیں کریں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں