کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا
تازہ ترین : 1

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا،ایس آئی یوٹی کی چھت پربھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،بوٹ بیسن کے قریب رہائشی عمارت کی تیرہویں منزل پرقائم اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابوپالیا،واقعہ جنریٹر پھٹنے کے باعث پیش آیا،دوسری جانب سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کی چھت پربھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،فائربریگیڈکے مطابق چھت پرموجود کچرے میں آگ لگی تھی جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/03/2015 - 22:41:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں