قائد تحریک الطاف حسین کا فکرو فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ایم پی اے شیخ عبداللہ

منگل 10 مارچ 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر اقدامات کئے جارہے ہیں تا کہ عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق سہولیات فراہم کی جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ ملیر طارق حسین مغل نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ S.Eنذیر خلیفو DDSافضل لغاری کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اسکمیز اور عوامی خواہشات پر تعمیر K.D.

(جاری ہے)

Aفلیٹ کے نزدیک نالے پر پلیہ کے افتتاح کے موقع پر کیا حق پرست ایم پی اے شیخ عبد اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم کو عوام نے اپنے قیمتی ووٹوں سے منتخب کیا ہے جن کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور قائد تحریک الطاف حسین کا فکرو فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس سے ہماری سوچ میں تعمیری اور مثبت انداز میں سہولیات کی فراہمی کوان کی ضروریات کے عین مطابق پورا کیا جارہا ہے نالے پر قائم پلیہ ان کا دیرانہ مطالبہ تھا جس کو آج پایہ تکمیل پر پہنچا یا گیا پانی کی سہولیات سے محروم علاقوں میں مرحلہ وار پانی فراہم کیا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر طارق حسین مغل نے کہا تمام منتخب نمائندہ جو کہ ڈسٹرکٹ ملیر کی حدود میں ہے ان سے بھر پور روابط ہیں نئے پروگرامز سے متعلق ان کی قیمتی آراء کو بھی شامل کیا جارہا ہے حکومت سندھ کی ہدایت پر مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کو شاں ہیں اپنے وسائل کی حدود میں رہے بہتر انداز میں خدمات انجام دی جارہی ہے ضلع ملیر انتظامیہ پرانے اور نئے پروجیکٹ کو دئے گئے وقت سے پہلے تعمیر کرنے کے لئے سر گرم عمل ہے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر چلائی گئی مہم نتائج میں بہتری نہ آنے تک جاری رہے گئی آخر میں معززین علاقہ عادل شہنشاہ ،عمار خان ،راشد بہلم ،عبد المعیز نے ایڈمنسٹریٹر اور ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی -

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں