تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو منایا جائے گا

منگل 10 مارچ 2015 13:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) تھیٹر و میوزک کمیونٹی آئی ایم کراچی کے جھنڈے تلے متحد ہو چکی ہے، تھیٹر معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، ہم مستقبل کے معماروں کو شہر کا روشن چہرہ دینے کے خواہشمند ہیں۔ تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو دنیا بھر کے ساتھ منائیں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایم کراچی کنسوریم کے اراکین، تھیٹر و میوزک اور ٹی وی فنکاروں ثانیہ سعید، زین احمد (ناپا)، ندا بٹ، شالوم (فیوڑن)، بخت آور مظہر اور دیگر نے کراچی یوتھ سپورٹ نیٹ ورک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

ناپا کے ڈائریکٹر زین احمد کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو وہ کچھ دینے کے لئے سینئر فنکار سرگرم ہو چکے ہیں جس کا تصور انہوں نے کبھی نہیں کیا ہو گا۔ اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہم تھیٹر و میوزک میں نئی سوچ اور نئی روش کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکارہ و اداکارہ ندا بٹ نے کہا اس مہم میں ہمارے ساتھ سول سوسائٹی بھی شامل ہے۔ لوگوں کو برداشت، اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیکر آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر مہر جعفری، شیما کرمانی، طارق صدیقی، فرم جی مینوالا، ذکا اللہ خان، اکبر چودھری، حمزہ جعفری، ثمینہ نذیر، جوشیندر چگر، سنیل شنکر، علی جونیجو، احسن باری، علی رضوی، فواد خان، فرحان اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں