کراچی، اولڈ مظفر آباد کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈینجر گروپ کے سرغنہ سمیت ..
تازہ ترین : 1

کراچی، اولڈ مظفر آباد کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈینجر گروپ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان مارے گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) کراچی میں پولیس نے ڈینجر گروپ کے دو کارندوں کو قتل کر دیا۔کراچی کے علاقے میں اولڈ مظفر آباد کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈینجر گروپ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان مارے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔پولیس نے مزید بتایاکہ اولڈ مظفرآباد کالونی کی گلی نمبر4 میں ڈینجر گروپ کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے چھاپہ مارنے پر مبینہ طور پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک کی شناخت شیراعظم کے نام سے کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق شیر اعظم ڈینجر گروپ کا سرغنہ تھا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

وقت اشاعت : 10/03/2015 - 11:56:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں